ایک نیوز:190ملین پاؤنڈریفرنس میں عدالت نےبانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظورکرلی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر گزشتہ روزسماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بنچ نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی ۔بعد ازاں عدالت نے ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا جوآج سنایاگیاہے۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس عامرفاروق اورجسٹس طارق محمودجہانگیری نےمحفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت منظورکرلی اور بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دےدیا۔
عدالت نےدس لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ 23 جنوری کو سابق وزیر اعظم نے 190 ملین کیس میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔