ایک نیوز:صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑااضافہ ہوگیا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہونےسے سونا 2 لاکھ 44 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا ،10 گرام سونے کی قیمت میں 2487 روپے کا اضافہ ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 9 ہزار 191 روپے پر پہنچ گیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 28 ڈالر کے اضافے سے 2365 ڈالر فی اونس کا ہوگیاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 650 روپے پر مستحکم رہی ۔