ایک نیوز:گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نےکہاہےکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکودعوت دی ہےگورنرہاؤس آجائیں اگروہ نہیں آتےتومجھےبلالیں۔
تفصیلات کےمطابق میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےگورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی کاکہناتھاکہ سیاست اپنی جگہ لیکن صوبے کا مقدمہ وفاق کے ساتھ لڑونگا ،سیاسی جنگ میں کبھی نہیں پڑوں گا ،گورنر ہاؤس سے کبھی کوئی سازش نہیں ہوگی ۔
فیصل کریم کنڈی کامزیدکہناتھاکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو دعوت دی ہے کہ گورنر ہاؤس آجائیں ،اگر گورنر ہاؤس نہیں آتے تو مجھے وزیر اعلیٰ ہاؤس بلا لیں ،کوئی کسی پر پابندی عائد نہیں کرسکتا ،آرٹیکل 121 اور 122 میں سب کے اختیارات واضح ہیں ،صوبے کے عوام کو متاثر کرنے کے بجائے صوبے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔