ایک نیوز:کب کتنی گندم درآمدکی گئی اورکتناپیسہ خرچ ہوا،حکومت نےتفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔
تفصیلات کےمطابق وزارت تجارت نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا۔
پیش کی گئی دستاویزات کےمطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے تین سالوں میں گندم درآمد کی ۔ سال 21-2020 میں ٹی سی پی نے 464.56 ملین ڈالرز مالیت کی 17 لاکھ ایک ہزار 399 میٹرک ٹن گندم درآمد کی،مالی سال 22-2021 میں ٹی سی پی نے 784.19 ملین ڈالرز مالیت کی 22 لاکھ 10 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کی، مالی سال 23-2022 میں ٹی سی پی نے 1078.9 ملین ڈالرز مالیت کی 26 لاکھ 61 ہزار 31 میٹرک ٹن گندم درآمد کی۔
تحریری جواب میں کہاگیاکہ ٹی سی پی نے تین سالوں میں گندم اقتصادی رابطہ کمیٹی اور وفاقی کابینہ کی ہدایت پر درآمد کی، ٹی سی پی محض گندم کی درآمد اور سٹوریج کی ذمہ دار ہے، گندم کی پراسیسنگ اور تقسیم وزارت غذائی تحفظ اور پاسکو کرتے ہیں۔