پاسپورٹ اجرامیں تاخیرکی وجوہات سامنےآگئی

May 15, 2024 | 15:41 PM

ایک نیو ز:ملک بھرمیں پاسپورٹ اجرامیں تاخیرکی وجوہات سامنےآگئی۔
تفصیلات کےمطابق پاسپورٹ اجرامیں تاخیرکی اصل وجوہات کیاہیں،ایک نیوزنےپتہ لگالیا۔

ذرائع کےمطابق  ملک بھر میں نارمل کیٹگری پاسپورٹ کا بیک لاگ 3 لاکھ تک پہنچ گیا،محکمہ پاسپورٹ نے سال 2004 میں پرنٹرز کی خریداری کی،سال 2004 میں خریداری اس وقت ملک بھر میں قائم 28 پاسپورٹ دفاتر کے لیے کی گئی، 20 سال میں پاسپورٹ دفاتر کی تعداد بڑھ کر اندرون ملک 220 اور بیرون ملک 93 ہوگئی دفاتر کی تعداد میں اضافہ ہونے کے باوجود پاسپورٹ حکام پرنٹرز کی تعداد بڑھانے میں ناکام رہے۔
ذرائع کےمطابق پرانے پرنٹرز ایک گھنٹے میں بمشکل 100 پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، موجودہ پاسپورٹ حکام نے 3 ارب 5 کروڑ کی لاگت سے نئے جدید پرنٹرز خریدنے کا فیصلہ کیاہے،نئے پرنٹرز ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹ بیک وقت پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاسپورٹ حکام نے آن لائن اپلائی کرنے والوں کا بیک لاگ ختم کرنے کا دعویٰ کیاہے، حکام کا مزید 35 دن کی اضافی لیمینیشن بھی سٹاک میں ہونے کا دعویٰ۔
ترجمان پاسپورٹ آفس کے مطابق نارمل پاسپورٹ بیگ لاک جلد ختم کرلیا جائے گا۔

مزیدخبریں