آئی ایم ایف نےسرکاری اداروں کےنقصانات کی رپورٹ طلب کرلی

May 15, 2024 | 15:38 PM

ایک نیوز:آئی ایم ایف نےسرکاری اداروں کےنقصانات کی تازہ رپورٹ طلب کی ہے۔
تفصیلات کےمطابق عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )اور وزرات خزانہ کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

ذرائع کےمطابق سرکاری اداروں کے بڑھتے نقصانات پر آئی ایم ایف نے تشویش کااظہار کیا،سرکاری اداروں کی نجکاری کیلئے آئی ایم ایف نے اقدامات کی ہدایت کردی، آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کے نقصانات کی تازہ رپورٹ طلب کی ہے۔
 ذرائع کےمطابق وزارت خزانہ نےسرکاری اداروں کے نقصانات کی رپورٹ دو روز میں آئی ایم ایف کو دینے کی یقین دہانی کرائی گئی، وزارت خزانہ میں قائم سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ سرکاری اداروں کے نقصانات پر رپورٹ تیار کررہا ہے، سال 2022 میں سرکاری ملکیتی اداروں کے نقصانات 1400 ارب کے تھے،  سال 2023 میں سرکاری ملکیتی اداروں کے نقصانات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں