ایک نیوز:گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اوروزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکےدرمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے۔
ذرائع کےمطابق خیبرپختونخواہاؤس اسلام آبادمیں گورنر اینیکسی خالی کرنے کا معاملہ کابینہ اجلاس میں زیر بحث آیا،کابینہ اجلاس میں اینیکسی خالی کرنے کا فیصلہ ہوا ،خیبرپختونخوا ہاؤس صوبائی حکومت کی ملکیت ہےگورنرکاعمل دخل نہیں، اجلاس میں تبادلہ خیال کیاگیا۔
ذرائع کےمطابق چیف سیکرٹری کی جانب سے کابینہ کے فیصلہ پر اعتراض اٹھایا گیا،چیف سیکرٹری نے گورنر کو حکومت کا حصہ قرار دیتے ہوئے فیصلہ پر اعتراض اٹھایا،چیف سیکرٹری کے ٹینکنیل پوائٹ پر اعتراض کے باوجود صوبائی حکومت نے گورنر اینیکسی خالی کروائی۔