پراپرٹی لیکس میں نام آنےپرشیرافضل مروت کی وضاحت

پراپرٹی لیکس میں نام آنےپرشیرافضل مروت کی وضاحت
کیپشن: Explanation of Shira Fazl Marwat on being named in property leaks

ایک نیوز:پراپرٹی لیکس میں نام آنےپرشیرافضل مروت نےوضاحت دےدی۔
تفصیلات کےمطابق دبئی پراپرٹی لیکس میں شیر افضل مروت نے نام آنے پر ایکس سابق(ٹویٹر)پر لکھا کہ میں دبئی میں ایک اپارٹمنٹ کا مالک ہوں ، اسے پاکستان کے تمام ریگولیٹری اتھارٹیز بشمول ایف بی آر، الیکشن کمیشن آف پاکستان وغیرہ کے ساتھ گزشتہ چھ سالوں سے رجسٹرڈ اور ڈکلیئر کیا گیا ہے۔

شیرافضل مروت کامزیدکہناتھاکہ اس کی تصدیق ایف بی آر سے بھی کی جا سکتی ہے۔ میں نے 2018 کے نامزدگی فارموں میں بھی اس کا اعلان کیا تھا۔