ویب ڈیسک:سنگاپورکی خاتون صرف34سال کی عمرمیں دادی بن گئیں۔
تفصیلات کےمطابق سنگاپورکی خاتون دنیاکی کم عمرترین دادی بن گئیں، خاتون 34سال کی عمرمیں دادی بن گئی ،جس عمرمیں لڑکیوں کی شادی ہوتی ہےخاتون کودادی بننےکااعزازمل گیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق شرلی لنگ نامی خاتون جوکہ ریسٹورنٹ کی مالک ہیں،اورتین شادیاں کرچکی ہیں۔ شرلی کے5بچےہیں۔
رپورٹ کےمطابق شرلی کی موجودہ عمر35برس ہےان کےسب سےبڑےبیٹےجس کی عمر17سال ہےان کےہاں ایک بیٹےکی پیدائش ہوئی تھی۔اس طرح شرلی لنگ 34 سال کی عمر میں ہی دادی بن گئی تھیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شرلی لنگ کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 17 سال کی عمر میں ہوئی تھی جس کے بعد ان کے ہاں ایک اور بیٹا پیدا ہوا اور پھر ان کے ہاں 3 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی۔
خاتون نے مارچ کے مہینے میں ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی جس میں انہوں نے دادی بننے کے اچھے اور برے تجربے سے آگاہ کیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے انٹرنیٹ پر خاتون کے بارے میں مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شرلی لنگ ایک مقامی کامیڈی فلم میں بھی کام کرچکی ہیں۔