ایک نیوز:پاکستان نےتیسرےٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈکوچھ وکٹوں سےشکست دےکرسیریز2-1سےجیت لی۔
تفصیلات کےمطابق ٹی ٹوئنٹی سیریزکےآخری اورفیصلہ کن میچ میں قومی ٹیم نےٹاس جیت کرپہلےباولنگ کافیصلہ کیا۔
پہلےبیٹنگ کرتےہوئےآئرلینڈنے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔
آئرلینڈ کی جانب سے لورکان ٹکر نے 41 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلی ، اینڈی بلبرنی 35 اور ہیری ٹیک ٹور نے 30 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عباس آفریدی نے2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد عامر اور عماد وسیم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
آئرلینڈ کی جانب سے مارک نے 3جبکہ ینگ نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم 75 رنز بنا کر نمایاں رہے ، محمد رضوان نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔افتخار 5، اعظم خان 18 رنز اور عماد وسیم 1 رن بنا کر ناقابل شکست رہے۔
واضح رہے کہ پہلے میچ میں آئرلینڈ نے کامیابی سمیٹی تھی جبکہ دوسرےمیچ میں پاکستان نےمیزبان ٹیم کےخلاف اچھاکم بیک کیاتھا۔