190ملین پاؤنڈریفرنس کی سماعت ملتوی

May 15, 2024 | 11:25 AM

ایک نیوز:بانی پی ٹی آئی کی190ملین پاؤنڈریفرنس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔
وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چودھری نےکہاہےکہ عدالتی عملے کی جانب سے بتایا گیا سیکیورٹی وجوہات کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔بانی پی ٹی آئی سے اہل خانہ کی ملاقات بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

 خالد یوسف چودھری نےمزیدکہاہےکہ عدالتی عملے کی جانب سے وکلاء کو آگاہ کر دیا گیا ہے، عدالتی عملے کی جانب سے تاحال نئی تاریخ نہیں دی گئی۔

مزیدخبریں