ایک نیوز:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہاکہ شہیدمیجربابرخان نےجرات کیساتھ دہشتگردوں کوجہنم واصل کیا۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےبلوچستان کے علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر بابر خان کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےشہید میجر بابر خان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
محسن نقوی کاکہناتھاکہ میجر بابر خان نے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی قیمتی جان وطن پر نچھاور کی۔ شہید میجر بابر خان نے جرات کے ساتھ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے والے شہید میجر بابر خان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ میجر بابر خان نے شہادت کا بلند ترین رتبہ پایا۔ شہید میجر بابر خان کی قربانی رائیگاں نہیں جائےگی۔ شہداء وطن نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے اورپوری قوم کو شہداء کی عظیم قربانیوں پر ناز ہے۔