ایک نیوز : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جناح ہاؤس پر حملے کے حوالے سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے دفاع میں سامنے آگئے اور انہوں نے ویڈیو شیئر کی ہے۔
Our Central Punjab President Dr Yasmin Rashid and my sisters clearly telling the protesters not to harm Jinnah house .
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 15, 2023
Clearly this was all stage managed by those who wanted to use this as a pretext to further crackdown on PTI , jail our workers and senior leadership along with… pic.twitter.com/qAE9reEvu5
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر یاسمین راشد اور اپنی بہنوں کی دو ویڈیوز شیئرکیں۔جس میں مرکزی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمران خان کی ہمشیرہ کی مظاہرین سے گفتگو کررہی ہیں۔
عمران خان نےلکھا کہ مرکزی پنجاب کی ہماری صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور میری ہمشیرہ واضح طور پر مظاہرین کو جناح ہاؤس کو نقصان نہ پہنچانے کی تلقین کررہی ہیں، یہ سب حکومت اور ہینڈلرز کیجانب سے ایک منصوبے تحت کیا گیا تھا۔جناح ہاؤس سمیت دیگر اہم مقامات پر حملوں کا مقصد ملک میں انتشار پھیلا کر اس آڑ میں تحریک انصاف پر جاری کریک ڈاؤن میں شدّت لانا تھا، جس کے ذریعے مجھ سمیت ہمارے سینئر قائدین اور کارکنان کو جیلوں میں ڈالا جاسکے۔
عمران خان نے دعویٰ کیا کہ یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے جس پر عمل درآمد کا وعدہ انہوں نے نوازشریف سے کر رکھا ہے۔