ایک نیوز :پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ یوکے ایشین فلم فیسٹیول میں اپنے تین پراجیکٹس کی نمائندگی کرتی دکھائی دیں ، اداکارہ نے اسی فلمی میلے میں ایک ایوارڈ بھی حاصل کیا۔
یو کے ایشین فلم فیسٹول میں نمرہ بچہ اپنی تین فلموں کی نمائندگی کرتی دکھائی دیں۔ فیسٹیول میں نمرہ کی تین مخلتف فلموں کملی ، پولائٹ سوسائٹی اور مس مارول کو مختلف کیٹیگری میں نامزد کیا گیا۔
اس فلم فیسٹیول کے حوالے سے شیئر کرتے ہوئے نمرہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک تصویر شیئر کی ۔
جس میں اداکارہ کے سامنے تین مختلف ٹرافیز رکھی نظر آرہی ہیں۔ نمرہ نے اس پوسٹ پر لکھا کہ میں بہت شکر گزارہوں۔ بہت شکریہ یوکے ایشین فلم فیسٹول ان بہترین فلموں کملی ، پولائٹ سوسائٹی اور مس مارول کو تسلیم کرنے کے لیے۔
ساتھ ہی نمرہ نے لکھا کہ وہ خود خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ میں ان پراجیکٹس کا حصہ بنی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ کملی نے فلم کیوریٹرچوائس ایوارڈ، پولائٹ سوسائٹی فلم والا چوائس ایوارڈ اور خود میں نے بھی ایک ایوارڈ جیتا ۔ نمرہ نے فلم فیسٹول میں Championing Change award اپنے نام کیا۔