کور کمانڈرہاؤس پر حملہ :عمران خان کا ایجنسیوں پر حملے کا الزام

کور کمانڈرہاؤس پر حملہ :عمران خان کا ایجنسیوں پر حملے کا الزام
کیپشن: کور کمانڈرہاؤس پر حملہ :عمران خان کا ایجنسیوں پر حملے کا الزام

ایک نیوز :چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے سرکاری عمارات پر حملوں کا ذمہ دار الٹاایجنسیوں کوقراردیدیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ سرکاری عمارات اور فائرنگ کے واقعات ایک منظم سازش کے تحت کئے گئے ۔


ہماری پارٹی نے 27سال میں کوئی انتشار نہیں پھیلایا مجھے گولیاں لگیں پھر بھی کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی گئی ۔ لندن پلان  کے تحت تحریک انصاف کو بین کرنے کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی ۔

اس سے قبل عمران خان نے جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا دفاع کرتے ہوئے وقوعہ کی دو ویڈیوز بھی شیئر کیں اور اسی بات کو دہرایا کہ ہم پر الزام عائد کرنے کا مقصد کریک ڈاؤن کرنا ہے۔