امریکی لڑاکا طیاروں نے فضائی حدود سے 6 روسی طیاروں کوبھگادیا

May 15, 2023 | 21:43 PM

 ایک نیوز :امریکی لڑاکا طیاروں نے الاسکا کی بین الاقوامی فضائی حدود میں 6 روسی طیاروں کو روک کر بھگادیا۔

نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ (نوریڈ) نے اپنے بیان میں کہا کہ روسی طیاروں میں ٹی یو 95 بمبار طیارے، آئی ایل 78 ٹینکر اور ایس یو 35 لڑاکا طیارے شامل ہیں۔

نوریڈ نے بتایا کہ روس کی طرف سے اس قسم کی مداخلت معمول کا حصہ ہے، سال میں 6 سے 7 دفعہ ایسا ہوتا ہے۔

امریکی ایرو اسپیس ڈیفنس نے اپنے بیان میں کہا کہ الاسکا ایئر ڈیفنس آئیڈینٹی فکیشن زون (اے ڈی آئی زیڈ) میں روس کی ان اکثر سرگرمیوں کو خطرہ نہیں سمجھا جاتا۔حکام نے کہا کہ ہم طیاروں کی حرکت پر کڑی نظر رکھتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر اے ڈی آئی زیڈ سے باہر نکال آتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ روس کے طیاروں کو امریکی فضائیہ کے ایف 16، ایف 22، کے سی 135 اسٹریٹو ٹینکر اور ای 3 اواکس طیاروں نے روکا تھا۔

مزیدخبریں