ایک نیوز :محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کے اختیارات ڈی سیز کو تفویض کر دیئے، جبکہ ڈپٹی کمشنرلاہور نے شہر میں دفعہ 144 میں7روز کی مزید توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔دفعہ144 کا نفاذ آج سے اگلے7روز تک کیا گیا ۔
لاہور میں اجتماع، دھرنا، ریلی، جلوس، احتجاج جسی سرگرمیوں پر پابندی ہو گی۔
خیال رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں رینجرز کی معاونت سے نیب کے ہاتھوں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے کیے گئے، اس دوران پی ٹی آئی کے بلوائیوں نے سول اور عسکری تنصیبات میں گھس کر توڑ پھوڑکی۔ملک بھر میں اس کشیدہ صورتحال پرمختلف شہروں میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کی گئی تھی۔