ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر سیاسی پاور شو کرنے کا فیصلہ کرلیا رواں ہفتے سے پنجاب کے مختلف شہروں میں جلسے ہوں گے۔
تحریک انصاف کا رواں ہفتے رواں ہفتے پہلا جلسہ جمعرات کو مریدکے میں کیا جائے گا دوسرا جلسہ گھکڑ منڈی، تیسرا لالہ موسی اور اسکے بعد اٹک میں جلسہ ہوگا ۔
پہلے تحریک انصاف نے 10 مئی سے جلسوں کا اعلان کیا تھا عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلسے ملتوی کرنے پڑے۔
رہنماتحریک انصاف فرخ حبیب کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسوں کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کردیا گیاہے۔جلسوں سے عمران خان خطاب کریں گے۔