ایک نیوز :نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی آمد ، مظاہروں کے دوران زخمی ہونیوالے جوانوں کی عیادت کی۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-15/news-1684162564-5950.mp4
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال کے مختلف وارڈزکا دورہ کیااور طبی سہولتوں کاجائزہ لیا ۔ پولیس اہلکاروں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔پولیس کے زخمی جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا ۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-15/news-1684162633-5889.mp4
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کے حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کو ضروری ہدایات دیں ۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ آپ نے ائیر بیس پربہادری سے دہشت گردوں کاحملہ ناکام بنایا۔قوم کو آپ پر فخر ہے۔ آپ قوم کے ہیرو ہیں،جنہوں نے سیاست کی آڑ میں دہشت گردی کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔
محسن نقوی نے ہسپتال میں زیر علاج دیگر مریضوں کی بھی عیادت کی او ران کے تیمار داروں سے گفتگو کی ۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-15/news-1684162816-1107.mp4
محسن نقوی نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،کمشنر سرگودھا ڈویژن،آرپی او سرگودھا، ڈپٹی کمشنر وڈی پی او میانوالی بھی اس موقع پر موجود تھے۔