وفاقی بیوروکریسی کے اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے

May 15, 2023 | 19:21 PM

ایک نیوز :وفاقی بیوروکریسی کے اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے گئے۔ 

پولیس سروس گریڈ 21 کے صابر  احمد ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن تعینات،صابر احمد اس سے قبل خیبرپختونخوا میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

پولیس سروس گریڈ 21 کے نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا محمد طاہر رائے کو ڈی جی  نیشنل پولیس بیورو کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی۔

 ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ اسد رحمان گیلانی  کی دس روز کے لیے ایکس پاکستان چھٹی منظور،ایڈیشنل سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ خشیع الرحمان کو سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ کی زمہ داریاں تفویض کئے گئے۔

  حسین بخش مگسی ڈی جی  نیوٹیک تعینات،پہلے لسبیلہ یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر تعینات تھے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔

ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے جواد پال سیکرٹری مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ تعینات،جواد پال اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مزیدخبریں