ایک نیوز :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپہ مارا۔
تفصیلات کےمطابق شیخ رشید نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ لال حویلی میں ایلیٹ فورس اور پولیس کے سینکڑوں اہلکار داخل ہوچکے ہیں ۔یہ مجھے اور راشد شفیق کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں ۔ہم کسی توڑ پھوڑ میں شریک نہیں تھے ، یہ حالات کو جان بوجھ کر خراب کرنا چاہتے ہیں ۔