چین میں امریکی شہری کو جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا

May 15, 2023 | 18:03 PM

ایک نیوز :چین میں 78 سالہ امریکی شہری  کو جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزاسنادی گئی۔

امریکی شہری جون شنگ واں لیانگ کی سزا کے بارے میں چین کے مشرقی شہر سوژہوو کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے کہا کہ وہ جاسوسی کے مرتکب پائے گئے ہیں اور انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔مذکورہ شخص کے سیاسی حقوق بھی تاحیات معطل رہیں گے۔‘
’سوژہوو کے حکام نے ’اپریل 2021 میں 78 سالہ اس شخص کے خلاف قانونی تقاضوں کے مطابق ضروری کارروائی کی۔‘بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ جون شنگ واں لیانگ کو کب گرفتار کیا گیا تھا۔لیانگ پر لگائے گئے الزامات کی مزید کوئی تفصیل نہیں دی گئی۔
بیجنگ میں امریکی سفارت خانے کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ ایک امریکی شہری کو سوژہوو میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ’امریکی وزرات خارجہ کی اولین ترجیح اپنے سمندر پار شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔‘’پرائیویسی سے جڑی وجوہات کہ بناء پر ہم مزید کوئی تبصر نہیں کریں گے۔‘امریکی شہری کو عمر قید کی سزا سنانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
انسانی حقوق کی پامالی، تائیوان کی خودمختاری اور تجارت سے متعلق معاملات پر پہلے ہی چین اور امریکہ میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

مزیدخبریں