سپورٹس میڈیسن کلینک  جلد مکمل کیا جائے،مشیر کھیل وہاب ریاض

سپورٹس میڈیسن کلینک  جلد مکمل کیا جائے،مشیر کھیل وہاب ریاض
کیپشن: Sports Medicine Clinic should be completed soon, Sports Advisor Wahab Riaz

ایک نیوز :مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے سپورٹس میڈیسن کلینک جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے  سپورٹس میڈیسن کلینک اور زیر تعمیر مسجد کا دورہ کیا ۔ سپورٹس میڈیسن کلینک اور مسجد کی تعمیرکا کام  کاجائزہ لیا۔سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلمان بٹ بھی ہمراہ تھے 

مشیرکھیل وہاب ریاض کاکہنا تھا کہ سپورٹس میڈیسن کلینک مکمل ہونے سے کھلاڑیوں کو علاج کی بہترین سہولت میسر آئیگی۔زخمی کھلاڑیوں کا ماہر ڈاکٹرز مفت علاج کریں گے۔سپورٹس میڈیسن کلینک میں کھلاڑیوں کی فٹنس کے مسائل کا بھی علاج کیا جائے گا۔