ایک نیوز : عمران خان کی گرفتاری پر ملینیم مال پر تحریک انصاف کے احتجاج ،جلاؤ گھیراؤ کیس میں فردوس شمیم نقوی کی عدالت نے ضمانت منظورکرلی۔
سٹی کورٹ میں شاہ فیصل پولیس نے فردوس شمیم نقوی کو پیش کردیا۔عدالت نے5ہزار مچلکوں کے عوض فردوس شمیم نقوی کی ضمانت منظور کرلی۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کے خلاف جلاؤ گھیراو اور ہنگامہ آرائی کے الزامات ہیں۔ملزم نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے املاک کو نقصان پہنچایا۔
فروس شمیم نقوی کے وکیل کادلائل میں کہنا تھا کہ مقدمے کی دفعات قابل ضمانت ہیں۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ملزم اگر کسی مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔
واضح رہے کہ شارع فیصل تھانے میں درج مقدمے میں 22 کارکنان پہلے ہی ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں۔