ایک نیوز :وفاقی کابینہ نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے فوج تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دی، فوج کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن وزارت داخلہ جلد ہی جاری کر دے گی۔
پنجاب حکومت نے امن و امان کے قیام کیلئے رینجرز کی مدد مانگی تھی، کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت صوبے میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دی۔
دوسری جانب بلوچستان میں بھی فوج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔بلوچستان میں فوج آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت تعنیات کی گئی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق فوج امن وامان اور سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کےلیے سول انتظامیہ کی مدد کےلیے بلائی گئی ہے ۔
پنجاب بھر میں رینجرز تعیناتی کی منظوری
May 15, 2023 | 17:25 PM