آئی ایس آئی دفتر حملہ؛ پی ٹی آئی رہنماؤں پر آرمی ایکٹ کےتحت مقدمے کافیصلہ

آئی ایس آئی دفتر حملہ؛ پی ٹی آئی رہنماؤں پر آرمی ایکٹ کےتحت مقدمے کافیصلہ
کیپشن: آئی ایس آئی دفتر حملہ؛ پی ٹی آئی رہنماؤں پر آرمی ایکٹ کےتحت مقدمے کافیصلہ

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں پر آئی ایس آئی کے دفتر پر حملے کے الزام میں آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں حساس ادارے آئی ایس آئی کے دفتر پر حملے کے مرکزی ملزمان  پر آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

دفتر پر حملے کا الزام پی ٹی آئی رہنما علی افضل ساہی، فیض اللہ کموکا، صاحبزادہ حامد رضا، بلال اشرف بسرا، ڈاکٹر اسد معظم، جنید افضل ساہی، حسن ذکا خان نیازی، حاجی ایاز ترین خان اور دیگر پر ہے، جس کی بنیاد پر ان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ ہوگا۔