اقبال حمید الرحمن چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت تعینات

May 15, 2023 | 16:27 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: جوڈیشل کمیشن نے اقبال حمید الرحمن کو چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے متفقہ طور پر سابق جج اقبال حمید الرحمان کو وفاقی شرعی عدالت کا چیف جسٹس تعینات کرنے کی سفارش کر دی  ہے۔

اقبال حمید الرحمان جسٹس حمود الرحمان کے بیٹے ہیں جنہوں نے سقوط ڈھاکہ کے اسباب پر 1972-73 میں اپنی رپورٹ دی  تھی۔

مزیدخبریں