ایک نیوز: جناح ہاؤس پر حملہ اور جلاؤ گھیراو کیس میں عدالت نے یاسمین راشد کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر تے ہوئے تفییشی افسر کو فٹنس رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق انسداد دھشت گردی عدالت کی ایڈمن جی عبہر گل خان نےپی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کیخلاف جناح ہاؤس پر حملہ اور جلاؤ گھیراو کیس کی سماعت ہوئی۔
جس میں پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستردر کر تے ہوئے ریمارکس دیے کہ جب تک ملزم صحت مند وار نہ پائے جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا ۔
فاصل جج نے استفسار کیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد بیمار ہیں یا صحت مند میڈکل رپورٹ میں کیا لکھا ہے ۔جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ رات کو ہسپتال کے اہم ایس نے ان کو ڈسچارج کر دیا تھا۔ جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ میڈکل بورڈ کی رپورٹ کہاں ہے؟ جس پر تفتیشی افسر کے پاس ہسپتال کی ڈسچارج رپورٹ نہیں تھی ۔سروسز ہسپتال سے ڈاکٹر یاسمین راشد کو پولیس لائن ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ عدالت نے تفتیشی افسر ان کو یاسمین راشد کا فٹنس سرٹفکیٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ داکٹر یاسمین راشد کل تک پولیس لائن کے ہسپتال میں رہیں گی ۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پر مقدمہ نمبر 97/23 تھانہ سرور روڑ میں درج ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر کیخلاف جناح ہاؤس پر حملہ قت جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت کے احاطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے بندے ڈال کر حملے کرائے ہیں اور سارا ملبہ تحریک انصاف کے لوگوں پر ڈال دیا ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ ہم لوگوں کو منع کر رہے تھے،یہ ایسے کام کر کے ہماری پارٹی پر پابندی لگوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کور کمانڈر ہاؤس حملہ کی ماسٹر مائنڈ ہے جبکہ ویڈیو میں سب دیکھ سکتے ہے ڈاکٹر یاسمین راشد مسلسل لوگوں کو انتشار اور کور کمانڈر ہاؤس جانے سے روکتی رہی ہےاور پر امن رہنے کی تلقین کر رہی ہے۔فرخ حبیب نے مزید کہا کہ پراپیگنڈا چھوڑ کر آزادانہ تحقیقات ہونا بہت ضروری ہے۔
قاتل محسن نقوی کہہ رہا تھا ڈاکٹر یاسمین راشد کور کمانڈر ہاؤس حملہ کی ماسٹر مائنڈ ہے جبکہ ویڈیو میں سب سکتے ہے ڈاکٹر یاسمین راشد مسلسل لوگوں کو انتشار اور کور کمانڈر ہاؤس جانے سے روکتی رہی ہے۔ اور پر امن رہنے کی تلقین کر رہی ہے۔
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) May 15, 2023
پراپیگنڈا چھوڑ کر آزادانہ تحقیقات ہونا بہت ضروری ہے pic.twitter.com/7kAOdlXWG4