فوجی تنصیبات پر حملے میں ملوث رہنماؤں کیخلاف قانونی کارروائی کیلئےقرارداد منظور

فوجی تنصیبات پر حملے میں ملوث رہنماؤں کیخلاف قانونی کارروائی کیلئےقرارداد منظور
کیپشن: فوجی تنصیبات پر حملے میں ملوث رہنماؤں کیخلاف قانونی کارروائی کیلئےقرارداد منظور

ایک نیوز:ایوان میں ملک میں انتشار پھیلانے اور سرکاری اور فوجی تنصیبات پر حملے میں ملوث سیاسی جماعت کے رہنماؤں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے قرارداد منظور کرلی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشریف کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں ایم کیو ایم کے صابر قائم خانی نے ملک میں انتشار پھیلانے اور سرکاری اور فوجی تنصیبات پر حملے میں ملوث سیاسی جماعت کے رہنماؤں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے قرارداد منظور کرلی،ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ مذکورہ سیاسی جماعت اور اس کے انتشاری رہنماؤں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی کی جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان مذکورہ سیاسی جماعت کی جانب سے دفاعی اداروں کے خلاف غداری اور دوسرے بے بنیاد الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے پر حکومت سے مطالبہ ہے کے اس طرح کے عناصر اور شر پسند رہنماؤں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے،ایسے شرپسند عناصر کا مستقبل میں قلع قمع کرنے کے لیے قانون سازی کی جائے،ایوان اپنی بہادر اور جری افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔قرارداد ایم کیو ایم کے صابر قائم خانی نے پیش کی۔

احسن اقبال:

اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس بھجوانے کی تجویز پیش کردی اور کہا کہ اب تمام ججز بھی مجرموں کو wish You Good Luck کہیں کیوں کہ خود چیف جسٹس نے معیار قائم کیا ہے، 60 ارب روپے کی کرپشن کا واضح کیس ہے، آنکھیں بند کرکے ٹمبکٹو عدالت بھی اسے کرپٹ قرار دے گی لیکن افسوس چیف جسٹس کو یہ کرپشن نظر نہیں آئی۔