عدالت کا فواد چوہدری کو پیش کرنے کا حکم

عدالت کا فواد چوہدری کو پیش کرنے کا حکم

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو  کل عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔ چیف جسٹس عامر فاروق کے حکم نامے کی کاپی عدالت کے سامنے پیش کی گئی۔

فواد چوھدری کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت میں موقف اپنایا کہ عدالت نے فواد چوہدری کو گرفتاری سے روکا تھا لیکن اس کے باوجود اسلام آباد پولیس نے فواد چوہدری کو گرفتار کر لیا  تھا۔سپریم کورٹ میں پولیس کو بتایا تھا لیکن انہوں نے عدالتی حکم ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ 

فیصل چوہدری نے کیا کہ آئی جی اسلام آباد کورٹ میں تھے ان کی موجودگی میں یہ آرڈر ہوا تھا، عدالت نے آئی جی کو حکم دیا تھا کہ وہ فواد چوہدری کو گرفتار نہیں کریں گے۔ جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد  کو کل فواد چوہدری کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو کل کے لئے نوٹس جاری کیے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ریکارڈ کے ساتھ عدالت کے سامنے پیش ہو ۔