ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں بیان جاری کیا ہے۔ جس میں عمران خان کی گرفتاری کے دوران احتجاج میں شہید ہونے والے پارٹی کارکنوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت تحریک انصاف کے 9 اور 10 مئی کو شہید ہونے والے ورکرز اور سپورٹرز کی غائبانہ نماز جنازہ آج شام (بعد از نماز مغرب) زمان پارک میں ادا کی جائے گی۔
ٹوئٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چئیرمین تحریک انصاف نے تمام شہدا کے ورثا کی کفالت کے لیے بذات خود فنڈنگ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔