جلاؤ گھیراؤ کیس،پی ٹی آئی رہنما سمیت 28 کارکنان کا جسمانی ریمانڈ منظور

May 15, 2023 | 14:21 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی اور 28 کارکنان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے جبکہ 25 کارکنان کوعدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  پی ٹی آئی رہنما کو انسداد گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے عدالت میں موقف اپنایاگیا کہ فردوس شمیم نے لوگوں کو اشتعال دلایا اور اکسایا ہے۔تفتیشی افسر نے کہا کہ رہنماؤں کے ایما پر سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔ پولیس کی جانب سے عدالت سے ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس کے بعد عدالت نے فردوس شمیم نقوی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ملزم کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا

عمران خان کی گرفتاری پر ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں گرفتار 25 ملزمان کو ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔ ٹیپو سلطان اور فیروزآباد پولیس نے عمران خان کی گرفتاری پر ہنگامہ آرائی کرنے والے 25 ملزمان کو ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کردیا گیا ہے،عدالت نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمات کا چالان چودہ دن میں پیش کرنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ شاہ فیصل کالونی اور ٹیپو سلطان سے گرفتار مزید 28 ملزمان کو پیش کیا گیا جس میں  تمام ملزمان دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس نے موقف اپنایا کہ ملزمان جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی، نجی و سرکاری املاک کر نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پولیس موبائل ، چوکی اور گاڑیوں کو نذرآتش کیا ہے،ملزمان کو ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے موقع سے گرفتار کیا گیا ہے۔آئندہ پیشی پر تفتیش کی پروگریس رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں