ایک نیوز: مسلم لیگ ق کے دو اراکین کو قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کرنے کی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مونس الٰہی اور حسین الہی کی مستقل غیر حاضری سے ایوان کو آگاہ کردیا ہے۔ اسپیکر راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ دونوں ارکان بغیر اطلاع چالیس روز سے زائد عرصے سے ایوان سے غیر حاضر ہیں۔
آئین اور قواعد وضوابط کے مطابق یہ ایوان اب اس پر کاروائی کرے ۔