ایک نیوز: عمران خان کی گرفتاری پر جلاؤ گھیراو اور املاک کو نقصان پہنچانے کےکیس میں 12 پی ٹی آئی کارکنان کی عبوری ضمانت 27 مئی تک منظور کر لی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی، 12 پی ٹی آئی کارکنان اضغر علی ، حاجی غلام رسول،داکٹر سلیم، جاوید اشرف غلام نبی یاسر عرفات ، یحی قمر ، آصف شریف ، بلال شوکت ، عظمت عظیم ، خرم نوید احمد انور سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ الہ آباد قصور میں دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
عدالت نے 12 پی ٹی آئی کارکنان کی عبوری ضمانت 27 مئی تک منظور کر لی ہے۔عدالت نے ایک ایک لاکھ مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظور کی ہے،عدالت نے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔