ایک نیوز:پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ ان غنڈوں کو ہماری سیکورٹی ایجنسیاں سپریم کورٹ پر قبضہ کرنے اور آئین کو پامال کرنے میں سہولت فراہم کر رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سرکاری عمارت کو آگ کس نے لگائی؟ گولیوں سے نہتے مظاہرین کی درجنوں ہلاکتوں کا ذمہ دار کون تھا؟ پی ٹی آئی کے تقریباً 7000 کارکنوں، رہنماؤں اور خواتین ورکرز کو جیل میں ڈال دیا گیا ،پاکستان کی سب سے بڑی اور واحد وفاقی جماعت پر پابندیاں لگانے کے منصوبے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے جے یو آئی کے انصار الاسلام کی جانب سے گیٹ پھلانگنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ان غنڈوں کو ہماری سیکیورٹی ایجنسیاں سپریم کورٹ پر قبضہ کرنے اور آئین کو پامال کرنے میں سہولت فراہم کر رہی ہیں۔ تمام شہری پرامن احتجاج کے لیے تیار رہیں کیونکہ ایک بار جب آئین اور سپریم کورٹ کو تباہ کر دیا گیا تو یہ پاکستان کے خواب کا خاتمہ ہوگا۔
دوسری جانب ڈاکٹر افتخار درانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود پی ڈی ایم کے جتھے ریڈ زون میں داخل ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر افتخار درانی نے کہا ہے کہ نہ کوئی شیلنگ ،نہ فائرنگ،ثابت ہو گیا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے امپورٹڈ حکمرانوں کے کہنے پر صرف تحریک انصاف کا پر امن احتجاج روکنے کیلئے دفعہ 144نافذ کی۔
ڈاکٹر افتخار درانی نے مزید کہا کہ قانون کا یہ دہرا معیار ریاست کی رٹ کو شدید نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-15/news-1684142060-6177.mp4