ایک نیوز: عراق کے ایک ہسپتال میں ایک آنکھ والے بچے کی ولادت ہوئی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ ’ عراق کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک عرب خاندان میں ایک ایسے بچے نے جنم لیا ہے جس کی ایک آنکھ ہے۔ بچے کی ولادت جمعے کو ذی قار کمشنری کے الرفاعی ہسپتال میں ہوئی ہے۔‘
محکمہ صحت کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ ’ایسا بہت کم ہوتا ہے۔ ایک آنکھ والا بچہ ولادت کے فوری بعد ہی مر گیا تھا۔‘سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نومولود کی واحد آنکھ چہرے کے بیچ میں ہے۔
الرفاعی ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے کہا کہ ’اس قسم کے بچے والدین کے خون میں ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث سے پیدا ہوتے ہیں۔ کبھی حمل کے دوران رحم مادر میں جرثومے کی موجودگی بھی اس کا باعث بنتی ہے۔‘
ایک اور ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ’بچے کے دماغ کی ٹشو’ میں کمی سے اس قسم کی صورتحال ہوتی ہے۔‘
عراق میں ایک آنکھ والے بچے کی ولادت
May 15, 2023 | 13:15 PM