محمدخان بھٹی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست  منظور

محمدخان بھٹی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست  منظور

ایک نیوز: محمد خان بھٹی کی اینٹی کرپشن میں درج مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت  ہوئی جس میں عدالت نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست  منظور کرلی۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس شکیل احمد نے محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔عدالت میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن منڈی بہاوالدین نے جواب جمع کرایا۔ محمد خان بھٹی کے وکیل نے  موقف اپنایا کہ سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی پر سیاسی بنیادوں پر کیسز درج کئے گئے ہیں،محمد خان بھٹی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

موقف اپنایا گیا کہ جیل سے رہا ہوتے ہی منڈی بہاوالدین اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا تھا۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے تفتش مکمل کرلی گئی ہے اور کوئی برآمدگی نہیں ہوئی ہے۔درخواست گزار کوگرفتاررکھنے کا کوئی قانونی جواز نہیں  ہے۔ 

عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دے۔