رجسٹرارلاہورہائیکورٹ نےعمران خان کی درخواست پر اعتراض عائدکردیا

May 15, 2023 | 12:45 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 9 مئی یا اس کے بعد درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی سےمتعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی جبکہ رجسٹرار ہائیکورٹ آفس نے عمران خان کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی 9 مئی یا اس کے بعد درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی  کی درخواست پر رجسٹرار ہائیکورٹ نے اعتراضات عائد کردیئے ہیں،اعتراض عائد کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی لف نہیں کی،جسٹس صفدر سلیم کچھ دیر بعد بطور اعتراضی درخواست پر سماعت کرینگے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست پر سماعت جسٹس صفدر سلیم شاہد کریں گے۔ عمران خان اپنے وکلاء کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ پیش ہونگے۔ عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں آئی جی پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے، عمران خان نے 9 مئی کو اس کے بعد درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نےموقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے،پنجاب حکومت کی جانب سے متعدد مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے،پنجاب حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے،9 مئی کے واقعات کے بعد مقدمات درج کیے گئے ہیں،عدالت پولیس کو گرفتار کرنے سے روکے،عدالت 9 مئی اور اس کے بعد درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی سے متعلق حکم دے۔

مزیدخبریں