جہانیاں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

جہانیاں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

ایک نیوز: جہانیاں میں پاک فوج سے اظہار یکجتی کے لیے شہداء پاکستان، جماعت اسلامی سمیت سماجی عوامی صحافتی تنظیموں کی طرف سے ریلی نکالی گئی۔

رپوررٹ کے مطابق جہانیاں میں پاک فوج سے اظہار یکجتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔ ریلی شہداء پاکستان ویلفئیر سوسائٹی ٹھٹھہ صادق آباد کے زیر اہتمام نکالی گئی، ریلی میں تمام مکاتب فکر کے افراد سرکاری و نجی سکولوں کے طلباء ،تاجروں اور کسانوں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء نے پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد پاک فوج قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر ملکی امن و سلامتی استحکام پاکستان اسلام کی سربلندی افواج پاکستان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔ ریلی شرکاء نے پاک فوج سے مکمل یکجتی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی ریاستی اداروں پر دہشتگردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔