مہنگے ترین ممالک کی فہرست جاری، پاکستان کا 13واں نمبر

May 15, 2023 | 12:05 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: مہنگے ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستان نے مہنگائی کی دوڑ میں سری لنکا کو بھی مات دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق غذائی افراط زر کی فہرست میں پاکستان دنیا بھر میں 13 ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ ڈیفالٹ ہونے والے ملک سری لنکا کا اس فہرست میں 18 واں نمبر ہے۔ٹریڈنگ اکنامکس  ویب سائٹ کے مطابق لبنان 352 فیصد مہنگائی کے ساتھ دنیا کا مہنگا ترین ملک قرار دیا گیا، 0.4 فیصد کے ساتھ چین غذائی افراط زر کے حوالے سے دنیا کا سستا ترین ملک ہے۔

مہنگائی میں اضافے کے بعد پاکستان 48 فیصد کے ساتھ 13ویں نمبر پر ہے جبکہ بھارت 3.84 فیصد کے ساتھ 152ویں نمبر پر ہے۔

مزیدخبریں