ایک نیوز: بارسلونا نے اپنی حریف ٹیم اسپانیول کو ہوم گراؤنڈ پر چار دو سے شکست دے کر اسپینش لیگ لالیگا کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بارسلونا نے ہوم ٹیم کے خلاف ابتدائی بیس منٹ میں دو گول کی برتری حاصل کی تھی ابھی پہلا ہاف مکمل نہٰیں ہوا تھا کہ لیوان ڈاؤسکی نےاپنا دوسرا گول بھی داغ دیا۔دوسرے ہاف میں بارسلونا کے کندے نے 53 ویں منٹ میں گول کرکے اسکور چار صفر کر دیا۔
اس کے بعد اسپانیول نے خسارہ کم کیا اور دو گول اسکور کیے لیکن میچ بارسلونا نے دو کے مقابلے میں چار گول سے جیت کر 2019 کے بعد ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ میسی کے کلب چھوڑنے کے بعد یہ بارسلونا کی پہلی فتح ہے۔