سوشل میڈیاسائٹس کےحوالےسےپی ٹی اےنےاہم بیان جاری کردیا

May 15, 2023 | 11:21 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سائٹس کھولنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

اعلامیے کے مطابق ملک بھرمیں موبائل براڈبینڈسروس بحال ہے، انٹرنیٹ سروسزپرپابندی کی کوئی ہدایت نہیں ملی تاہم یوٹیوب، ٹوئٹر اور فیس بک کی سروسز ابھی تک ڈاؤن ہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں کی پرتشدد مظاہروں کے بعد ملک بھر میں سوشل میڈیاسروسز معطل کی گئی تھیں۔

دوسری جانب آج ٹویٹر پیغام میں ساابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کا منصوبہ انٹرنیٹ سروسز اور سوشل میڈیا، جو پہلے ہی جزوی طور پر چل رہا ہے کو پوری طرح بند کرنے کا ہے۔

مزیدخبریں