لاہور ائیر کوالٹی انڈکس 102 ریکارڈ

لاہور ائیر کوالٹی انڈکس 102 ریکارڈ

ایک نیوز: محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے آج کا ایئر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا ہے۔
       محکمہ تحفظ ماحولیات کی رپورٹ کے مطابق  ٹاون ہال لاہور میں  ایئر کوالٹی انڈیکس 102 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ  ٹاون شپ سیکٹر ٹو میں ایئر کوالٹی انڈیکس 99 ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ تحفظ ماحولیات کی رپورٹ کے مطابق شالے ویلی رینج روڈ، راولپنڈی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 42 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کا کہنا ہے کہ یہ تمام ڈیٹا 24 گھنٹے کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔