ایک نیوز: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے متنازعہ ٹوئٹس کیس میں اعظم سواتی کی ایک سے 2 ماہ کیلئے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 3 دن کیلئے ضمانت میں توسیع کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر اعظم سواتی کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے متنازعہ ٹوئٹس کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ موجودہ ملکی حالات میں اعظم سواتی کو گرفتار کیا جاسکتا ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ ایک سے 2 ماہ کیلئے عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے۔
عدالت نے استدعا مستردکرتے ہوئے 3 دن کیلئے عبوری ضمانت میں توسیع کردی،سپیشل جج سینٹر اعظم خان نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر اعظم سواتی کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا،عدالت نے سماعت18 مئی تک ملتوی کردی ۔