ڈی آئی جی آپریشنزنےمختلف ایس ایچ اوز تبدیل کردیئے

ڈی آئی جی آپریشنزنےمختلف ایس ایچ اوز تبدیل کردیئے
کیپشن: پی ڈی ایم کا دھرنا،ڈی آئی جی آپریشنزنےمختلف ایس ایچ اوز تبدیل کردیئے

ایک نیوز: ڈی آئی جی آپریشنز صادق علی ڈوگر نے انتظامی بنیادو ں پر مختلف ایس ایچ اوز تبدیل کردیئے جن کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  سب انسپکٹر عمران خان کو ایس ایچ او ہڈیارہ، سب انسپکٹر محمد اسد اقبال ایس ایچ او ڈیفنس اے، انسپکٹر محمد سہیل شہزاد ایس ایچ او مصری شاہ ،سب انسپکٹر  ھاشم رضا گیلانی ایس ایچ او موچی گیٹ اور انسپکٹر محمد ندیم اختر ایس ایچ او شادباغ  جبکہ سب انسپکٹر زوہیب علی کو غالب مارکیٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔

سب انسپکٹر خرم شہزاد ایس ایچ او ہنجروال،سب انسپکٹر محمد ندیم ایس ایچ او مسلم ٹاؤن، سب انسپکٹر قمر عباس ایس ایچ او مستی گیٹ، سب انسپکٹر خرم شہزاد ایس ایچ او شاہدرہ اور  سب انسپکٹر غلام حسین ایس ایچ او  سرور روڈ  جبکہ سب انسپکٹر محمد ذکا ایس ایچ او چوہنگ تعینات کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے  تمام افسران کو نئی مقام تعیناتی فوری رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔