پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ خطرے سے دوچار

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ خطرے سے دوچار

ایک نیوز:  آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سڈنی میں نیو ائیر   ٹیسٹ میچ خطرے سے دوچار   ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا۔ اعلان کے مطابق آسٹریلیا پاکستان کا نیو ائیرٹیسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں شیڈولڈ ہے۔

  آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ  سڈنی میں آخری 7 میں سے 6  ٹیسٹ بارش سے متاثر ہوئے جب کہ چار ڈرا ہوئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم دسمبر 2023 سے جنوری 2024 میں آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ٹیسٹ سیریز کو بینو قادر ٹرافی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے/یہ سیریز تیسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔ 

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ پرتھ،  میلبرن اور سڈنی میں کھیلے جائیں گے۔پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر پرتھ اسٹیڈیم ، دوسرا 26 سے 30 دسمبر میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری سڈنی میں کھیلا جائے گا۔