ٹریفک حادثے میں زخمی نامور پاکستانی اداکارہ انتقال کر گئی

May 15, 2023 | 10:06 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سندھی  ڈراموں کی نامور   اداکارہ شبیراں چنہ کراچی کے ہسپتال میں انتقال کرگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شبیراں چنہ کچھ دن قبل قاضی احمدکےقریب ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئی تھیں جس کے بعد انہیں علاج کے لیے کراچی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شبیر اں چنہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ  سندھ حکومت نے مرحومہ کی زندگی بچانے کے لیے بھرپورکوشش کی۔

  اداکارہ شبیر اں چنہ کی فنی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

مزیدخبریں