ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو 30 روز کے لیے نظر بند کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے علی زیدی کی 30روزہ نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ علی زیدی ہنگامہ آرائی اور عوام کو اُکسانے میں ملوث ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق علی زیدی کو ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے، علی زیدی کو جیکب آباد جیل پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔