ایک نیوز: خیبرپختونخوا میں آج سے شروع ہونیوالی انسدادِ پولیو مُہم سیکیورٹی خدشات کی باعث ملتوی کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دروان 35 لاکھ بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے لیکن سکیورٹی خدشات کے باعث اب مہم اب 22 مئی سے شروع ہوگی۔پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج شروع ہو رہی ہے جو ایک ہفتہ تک جاری رہے گی۔
پنجاب کے 12 اضلاع اور سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں تین لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کیلئے قطرے پلائے جائیں گے۔بلوچستان کے 18 اضلاع میں پانچ سال تک کی عمر کے بارہ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے حفاظی قطرے پلائے جائیں گے۔