ایک نیوز: کراچی کےعلاقے سُرجانی میں تین بچے کھیلتے ہوئے ندی میں ڈوب گئے جن کی عمریں 7،8 سے 12 سال تھیں۔
رپورٹ کے مطابق بچوں کے ڈوبنے کا واقعہ سُرجانی سیکٹر36 گہرام گوٹھ میں پیش آیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ جاں بحق تین بچوں میں سے دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔بچوں کی شناخت 12سالہ ثناء اللہ اور سات سالہ سمیر کے نام سے ہوئی اور وہ آپس میں سگے بھائی تھے جبکہ 8 سالہ عبدالجبار نامی بچہ پڑوسی تھا۔
ورثا کا کہنا ہے کہ تینوں بچوں کی اسکول کی چھٹی تھی تینوں بچے شام کے وقت ندی کے قریب کھیلنے گئے تھے لاپتہ ہوئے تو تلاش شروع کی گئی۔ لواحقین کا مزید کہا کہ تینوں بچوں کی چپل جوتے ندی کنارے سے ملے تھے تلاش کرنے کے بعد بچوں کی لاشیں نکالی گئیں جسے بعد میں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔